حادثات

شگر: ارندو اور الچوڑی واقعات کے بعد شگر میں ریسکیو 1122اور ایمرجنسی ادارے کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔

شگر(عابدشگری) ارندو اور الچوڑی واقعات کے بعد شگر میں ریسکیو 1122اور ایمرجنسی ادارے کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔ شگر جیسے ضلع میں ان ادارون کی عدم موجودگی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔پاکستان تحریک انصاف شگر کے صدر عدیل شگری نے کہا ہے کہ ارندو میں گذشتہ دنوں رونماء ہونے والی واقعات انتہائی دل خراش ہے جس میں لوگوں کی قیمتی گھر اور اشیاء جل کر راکھ بن گئے۔

انہوں نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پی ٹی آئی ان کیساتھ ہے اور متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پہ درپہ واقعات رونماء ہونے کے باؤجود ضلع شگر میں کسی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ادارہ موجود نہیں۔ کسی حادثے اور آگ لگنے کی صورت میں سکردو سے ریسکیو اداروں کے آنے تک قابو سے باہر جائیں گے اور سب کچھ ختم ہوجائیں گے۔

الچوڑی میں گذشتہ دنوں آگ لگنے کی واقعہ میں ایسا ہی ہوا کہ سکردو سے ریسکیو کو بلانے تک گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شگر میں جلد ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کی ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button