حادثات

سکردو سے آلو لے کر جانے والا ٹرک کھائی میں گرگیا، ڈرائیور جان بحق، ٹرک نکالنے میں مدد کے لئے اپیل

گلگت (پ ر) سکردو سے آلو لے کر نکلنے والا ٹرک رات کو سسی کے قریب دوسری گاڈی کو راستہ دیتے ہوئے کھائی میں جاگرا۔حادثے میں ڈرائیور بہرام خان عرف ملنگی استاد جاں بحق ہوگئے۔ڈرائیور کا تعلق کروڈا سوات سے تھا۔

جائے واقعہ کے قریب والے ہوٹل جس کے مالک کا نام شیر زمین خان نے پولیس کے ہمراہ وہاں پہنچ کر لاش نکال لی۔

شمال سرحد گڈز اینڈ آل گلگت بلتستان ٹرانسپورٹرز ویلفیر نامی ادارے نے حکومت اور پاک فوج سے اپیل کی ہے کہ وہ گاڈی کو نکالنے اور بنانے میں ٹرانسپورٹرز کی مدد کریں۔

انہوں نے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ چندے دے کر گاڑی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سکردو والے حضرات چندہ سسی ہوٹل مالک کا نام شیر زمین سکردو کے پاس جمع کروائیں اور گلگت، چلاس، سوست، علی آباد، استور، یاسین والے حضرات شمال سرحد کے دفتروں میں جمع کریں۔
حاجی شوکت:0342-0976240
سرزمین خان فون:0355-5468652

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button