کالمز
داریل و تانگیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ضرورت وقت اور انتظامی ترجیحات


کے دور میں بھی یہ وادیاں مرکز ثقافت و علم رہی ہیں اور آج تک داریل وادی میں بدھ یونیورسٹی کے آثار نمایاں ہیں۔ بدھ تہذیب کا مرکز یہ علاقہ ضلع دیامر چلاس کے جنوب میں واقع کوہستان اور قراقرم ہائے وے کے سنگم پر کوئی تیس سے پینتیس کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ دشوار گذار پہاڑی اور ڈھلوانی راستہ اب قدرے سہل اور آرام دہ ہو چکا ہے اور مرکزی راستوں پر تعمیرات کا کام جاری ہے جو کہ مختصر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچ پائے گا ۔جس کے بعد مزید سفری سہولت میسر آئے گی جو کہ علاقہ مکینوں کے علاوہ سیاحوں کے لئے نیک شگون ہو گا ۔کام کے معیار اور سرعت کے لئے ضلع کے دو لائق اسسٹنٹ کمشنران(امیر اعظم وقاسم اعجاز) کو خصوصی ہدف دیا گیا ہے ۔جو کہ وہ دئے گئے وقت کے اندر اندر مکمل کروا لیں گے ۔