خبریں

وٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کے ملازمین کا مشتہر ہونے والی آسامیوں کے خلاف اجتجاج اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

گلگت (پریس ریلیز) یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن گلگت بلتستان ریجن کے تمام ملازمین کا مورخہ 02 نومبر 2017 کو مشتہر ہونے والی آسامیوں کے خلاف شدید اجتجاج اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملازمین نے کہا ہے کہ پچھلے دس سالوں سے گلگت بلتستان ریجنز میں ڈیلی ویجزاور کنٹرکٹ پر تقریباً 70 ملازمین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ہیڈ آفس کے شیڈول کے مطابق جولائی 2017 میں ہیڈ آفس کی مقرر کردہ ٹیم جس میں ایک سنئیر جی ایم، زونل منیجر اور ایچ آر آفیسر پر مشتمل 3 رکنی ٹیم باقاعدہ گلگت ریجن آئی اور گلگت ریجن میں کام کرنیوالے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کا انٹرویولیا گیا لیکن اب جبکہ 02 نومبر 2017 کو ہیڈ آفس نے انہی پوسٹوں کو دوبارہ مشتہر کیا گیا ہے۔جبکہ پہلے سے خدمات انجام دینے والے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کے ساتھ نہ صرف نا انصافی ہے بلکہ ان کے ساتھ شدید ظلم و زیادتی کی گئی ہے۔

ملازمین نے ادارے کے متعلقہ وزیر ، سیکرٹری اور منیجنگ ڈائریکٹرسے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ اشتہار کو کلعدم قرار دے کر سابقہ شیڈول کے مطابق جنکا انٹرویو ہو چکا ہے ان سب کو ریگولر کیا جائے بصورت دیگر تمام ڈیلی ویجز /کنٹریکٹ ملازمین شدید اجتجاج کرتے ہوئے اپنے حق کی خاطر اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرینگے۔جسکی ساری ذمہ داری متعلقہ ادارے کے اعلیٰ حکام کے اوپر عائد ہوگی۔

گلگت بلتستان ریجنز کے تمام ڈیلی ویجز/ کنٹریکٹ ملازمین گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ ، گورنر، چیف سیکرٹری اور فورس کمانڈر گلگت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن گلگت بلتستان کے تمام ڈیلی ویجز/ کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کا نوٹس لیکر ادارے کے اعلیٰ حکام سے جواب طلب کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button