Uncategorizedخبریں

پہلا گلگت بلتستان پولو پریمئیر لیگ سکردو انچن نے جیت لی، شگر کو فائنل میں‌شکست

شگر(عابدشگری) سکردو انچن نے شگر اماچہ کو 12-8سے ہرا کرپہلا گلگت بلتستان پولو پریمئر لیگ شگر2018جیت لیا۔

اماچہ پولو گراؤنڈ شگر میں منعقد ہ گلگت بلتستان پولو پریمئر لیگ شگر2018اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میچ شگر اماچہ اور سکردو انچن کے درمیان کھیلا گیا ۔ جو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد سکردو انچن نے جیت لی۔ سکردو کی جانب سے 12گول سکور کئے ۔جبکہ شگر کی ٹیم 8گول کرسکی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس نثار ثاقب نے بھی فائنل میچ دیکھا۔

مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان اور وزیر خوراک محمد شفیق نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیں ۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوے سینئرصوبائی وزیر حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کا بجٹ 9سے 65 ارب تک پہنچا دیا۔ آنے والی کوئی بھی حکومت اس کو کم نہیں کرسکتی۔ مسلم لیگ(ن)نے گلگت بلتستان میں تاریخی ترقیاتی سیکیمیں شروع کی ہیں۔ اللہ کرے کہ آنے والی حکومت عوام دوست حکومت ہو جو گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دیں۔اگر 25جولائی کو مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آئے تو گلگت بلتستان کا بجٹ ایک کھرب کردینگے۔

انہوں نے بہتر اور کامیاب پولو پریمئر لیگ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی کاؤشوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی کھیلوں اور میوزک کی فروغ کیلئے 10کروڑ روپے کی رقم مختص کیا ہوا ہے۔ اور آنے والے سالوں میں ایسا میگا ایونٹ جاری رہے گا۔اور شگر پولو پریمئر لیگ آئندہ سال بھی منعقد ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button