سیاست

چلاس: متحدہ اپوزیشن کے نام پرچند عناصر چلاس کی ترقی کی راہ میں رکاؤٹ بنے ہو ئے ہیں ، رہنما مسلم لیگ ن

چلاس(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے مرکزی رہنما نمبردار محمد کفیل نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے نام سے چند عناصر چلاس کی ترقی کی راہ میں رکاؤٹ بنے ہو ئے ہیں ، کیڈٹ کالج کی چلاس سے منتقلی ، 8 انچ پانی پائپ لائن میں تاخیر ان عناصر کے مر ہون منت ہے ۔ متحدہ اپوزیشن کی کو ئی حثیت نہیں ان کی پر یس کانفرنس کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے لیکن عوام کے سامنے اصل حقائق لاناضروری ہے ۔ جو لوگ تحریک انصاف کے نام پر سیاست کر رہے ہیں ان کی پوری مارکیٹ اور دکانیں سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئیں ہیں ۔ ان لوگوں کو جو اراضی الاٹ ہو ئی تھی اس کو انہوں نے فروخت کر کے معاوضات وصول کیئے ہیں ، جبکہ چلاس شہر اور گولڈن پیک چوک سے متصل بننے والی مارکیٹ غیر قانو نی ہے ، اس کے علاوہ ریسٹ ہاؤس سے متصل بننے والی مارکیٹ بھی غیر قانو نی زمین پر ہے ۔ نیب اس سارے معاملے کا نوٹس لیتے ہو ئے قابضین سے زمین واگزار کرانے میں کردار ادا کرے ۔

مقامی ہوٹل میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ چلاس کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے ، بچے ، خواتین ، مرد مسجدوں سے پانی لاکر استعمال کر رہے ہیں جبکہ کپڑے وغیرہ دھو نے کیلئے بٹو گا ہ نالہ ، تھک نالہ اور دریائے سندھ کا رخ کر تے ہیں ، پانی کی کمی کے پیش نظر حکو مت نے 8 انچ پائپ لائن سکیم کی منظوری دی لیکن سازشی ٹولے نے رات کے اندھیرے میں پائپ اکھاڑ کر نالے میں پھینکے ۔ یہ وقت کے فرعون بن چکے ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے جائیں گے ، عوام ان عناصر کو کبھی معاف نہیں کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت دیامر کو تعمیر و ترقی کے ذریعے عوامی فلاح بہبود چاہتی ہے ، وزیر زراعت حاجی جانباز کی خصوصی کو ششوں اور مطالبے پر بٹو گاہ کی سڑک منظور ہو ئی جس پر کروڑوں روپے لاگت آئے گی ، ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے شکر گزار ہیں ۔ موجودہ حکو مت کے دور میں تعمیر و ترقی کا سفر شروع ہوا ہے ترقیاتی کاموں پر شفافیت کے ساتھ کام ہو رہا ہے ۔ بعض لو گوں کا کام صرف الزامات کی منفی سیاست کر نا ہے یہ منفی سیاست کر تے رہیں گے اور ہم عوامی خد مت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لو گوں کو اس بات کا علم ہے کہ نام نہاد متحدہ اپوزیشن دیامر میں تعلیمی اداروں کے قیام میں رکاؤٹ ہیں ان لو گوں کی وجہ سے پانی و بجلی کے منصو بے رکے ہو ئے ہیں اور کیڈٹ کالج چلاس سے منتقل ہوا ۔ ان لو گوں کے پاس عوام میں جاکر ووٹ مانگنے کا کو ئی جواز نہیں ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button