Uncategorized

سموک فری مہم کے تحت سرکاری دفاتر میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی، ڈُپٹی کمشنر ہنزہ نے منظوری دے دی

ہنزہ (بیورو رپورٹ) سموک فری ہنزہ ایک اہم قدم ہے جس سے نئی نسل کو تمباکو نوشی جیسے بری عادت سے دور رکھنے میں مدد ملی گی۔ اس مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر کے تمام دفاتر سموک فری ہونگے۔بابرصاحب دین ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ

تفصیلا ت کے مطابق حکومت گلگت بلتستان اور غیر سرکاری ادارہ سیڈو کا مشترکہ مہم سموک فری گلگت بلتستان اور سموک فری ہنزہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کے ساتھ سیڈو ضلع ہنزہ کے کواڈینیٹراسلم شاہ کاایک اہم میٹنگ ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کے آفس میں ہوا، میٹنگ میں ہنزہ پریس کلب کے صدر رحیم اللہ بیگ اور دیگر صحافی بھی شامل تھے اس موقع پر کوڈینیٹر سیڈو نے گلگت بلتستا ن حکومت اور سیڈو کے مشترکہ مہم سموک فری گلگت بلتستان اور سموک فری ہنزہ کے بارے میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ کوتفصیل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ بابر صاحب دین نے اس مہم کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مہم سے ہنزہ میں نئی نسل کو تمباکو نوشی جیسے بُری عادت سے دور رہنے میں مدد ملی گی، اس موقع پر انہوں نے اپنے تمام دفاتر کو سموک فری قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کی طرح ہنزہ کے تمام سرکاری دفاتر سموک فری ہونے چاہیے اور اس عمل میں تمام ماتحت افسران کو اس مہم کے تحت اپنے تمام دفاتر کو تمباکو نوشی سے پاک کرنے کا نوٹس جاری کرنے کاوعدہ کرتے ہوئے کہاکہ پلاسٹک فری ہنزہ مہم کے شاندار کامیابی اور بین الاقوامی سطح پر اس مہم کو سہرانے کے بعد اب یہ سموک فری ہنزہ ایک احسن قدم ہوگا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے دفاتر میں سموک فری ہنزہ کے اور تمباکو نوشی سے ممانیت کے اسٹیکر چسپاں کئے گئے۔

یاد رہے کہ سموک فری ہنزہ کے مہم کو عوامی سطح پر بھی پزیرائی مل رہی ہے ہنزہ میں پہلے ہی تحصیل کے دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی اس مہم کے تحت سموک فری قرار دئے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button