خبریں

استور: پکوری داس پاور پورجیکٹ چھہ سال بعد بھی مکمل نہیں ہوسکا

استور(سبخان سہیل) استور محکمہ چھہ سال قبل ٹینڈر ہونے والا پکوری داس پاور پورجیکٹ چھہ سال بعد بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ استور پکوری پاور پروجیکٹ گزشتہ تین سالوں سے جوں کا توں پڑا ہے اس پاور پروجیکٹ پر گزشتہ تین سالوں سے کوی کام نہیں ہورہا ہے پروجیکٹ کے نام پر خریدی جانے والے کروڈوں روپے کی مشینری اسسٹنٹ کمشنر شونٹر کے آفس کے باہر ایک کھلے میدان میں پڑا ہے جس کی وجہ سے کروڈوں روپے کی لاگت سے خریدی جانے والی مشینری مکمل زنگ آلود ہوکر مکمل تباہ ہوچکی ہے۔

اس پروجیکٹ کے مکمل نہ ہونے سے جہاں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہی سرکاری خزانے کو بھی کروڈوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے گزشتہ چھہ سالوں سے یہ مشینری کھلے آسمان تلے رکھنے کے باعث بارش اور برف بھاری کے پانی نے اس مشینری کو تباہ کیا ہے۔ پکوری داس پاور پروجیکٹ گزشتہ تین سالوں سے مکمل بند پڑا ہے اس پروجیکٹ پر کام کرنے والےٹھیکدرا کی موت کے بعد اب تک اس پروجیکٹ پر کوی کام نہیں کیا گیا ہے متعلقہ محکمہ خواب خرگوش کی نید سو رہا ہے عوام علاقہ نے حکومت گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ اس پروجیکٹ پر فوری طور سے کام شروع کراتے ہوے عوام کو اس پروجیکٹ کے ثمرات سے مستفید کریں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button