خبریں

آر سی سی پُل چھلت نگر کی بروقت تعمیر پر ٹھیکیدار محمد علی جناح‌کو وزیر اعلی نے تعریفی سند دے دی

نگر ( اقبال راجوا) چھلت آر سی سی پل کی قبل از وقت تعمیر پر منصوبے پر کام کرنیوالے معروف ٹھیکیدار محمد علی جناح کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کی شاباش اورچیف انجینئیر رشید احمد اور ایگزیکٹیو انجینئیر کو تعریفی سند بناکر پیش کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کاجلسے سے خطاب کے بعد آر سی سی پل کے افتتاح پر پہنچنے کے بعد پل کے تعمیر کے لئے مقررہ وقت اور اخراجات کی تفصیل بتا دی گئیں ۔ جب ایگزیکٹیو انجینئیرنگر اقبال حسین نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بتا دیا کہ آر سی سی پل چھلت مقررہ مدت سے قبل ہی مکمل کر لی گئی جس پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے منصوبے پر کام کرنے والے ٹھیکیدار محمد علی جناح کو بلا کر شاباش دی اور موقع پر موجود چیف انجینئیر رشید احمد اور یگزیکٹیو انجینئیر نگراقبال حسین کو ہایت کی ٹھیکیدار کو بر وقت اور معیاری کام کرنے پر تعریفی سند تیار کر کے پیش کیا جائے ۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی منصوبے کو کامیابی سے اس کے مقررہ معیار کے مطابق مکمل کرنے والے ٹھیکیدار کو انعام و اکرام سے ضرور نوازا جا ئے ۔ منصوبے پر کام تیزی سے کام مکمل کرنے اور قبل از وقت مکمل کرنے پر تعریفی سند ملنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایات ملنے پر ٹھیکیدار محمد علی جناح نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،چیف انجینئیر رشید احمداور ایگزیکٹیو انجینئیر اقبال حسین کا شکریہ ادا کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button