گلگت ڈویژن میں پیپلزپارٹی عہدیداروں کا اعلان

گلگت ( پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت نے طویل مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی گلگت ڈویژن کے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کر دیا اور صوبائی جنرل سیکریڑی انجنیُرمحمد اسماعیل کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ۔

میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سابق وزیر تعلیم وسابق ضلعی صدر غذر ڈاکٹر علی مدد شیر کو صدر گلگت ڈویژن مقرر کر دیا گیا اور سابق ممبر قانون ساز اسمبلی ایڈووکیٹ محمد اسلم کو سنئر نائب صدر ، حلقہ تین سے پارٹی کے سرگرم رہنما انجینر حسین علی کو گلگت ڈویژن کا جنرل سیکریڑی ، اور سابق امیدوار نگر حلقہ ۵ذوالفقارعلی مراد کو گلگت ڈویژن کا سیکریڑی اطلاعات مقرر کر دیا گیا اور ساتھ ہی غدیر شاہ ، علی غلام ، ٖفدا علی ، غذر سے پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکریڑی سید اکبر حسین کو نائب صدر مقرر کر دیا گیا ۔جب کہ پیپلز پارٹی غذر کے جیالے رہنما فدا محمد خان ٖکو گلگت ڈویژن کا سیکریڑی مالیات مقرر کر دیا گیا ۔ نوٹیفکشن کے مطابق سابق ضلع گلگت کے ڈپٹی جنرل سیکریڑی عمران ایڈووکیٹ کو گلگت ڈویژن کا ڈپٹی جنرل سیکریڑی مقرر کر دیا گیا ۔جب کہ نومل سے پارٹی کے سرگرم رہنمازاہد حسین کو ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات مقرر کر دیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments