خبریں

عالمی بینک کی ٹیم نے داسو ڈیم کوہستان کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، داسو ڈیم کے معائنے کیلئے آئی ہوئی عالمی بنک کی ٹیم نے تعمیراتی کام کا جائیزہ لینے کے بعداطمینا ن کا اظہار کیاہے ، ڈیم کی تعمیر قومی مفاد کیلئے ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ جنرل منیجر داسو ہائیڈروپاورپروجیکٹ کی بریفنگ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عالمی بنک کی ٹیم نے داسو کوہستان کے مقام پر زیر تعمیر 4320میگاواٹ منصوبے کا دورہ کیا جہاں واپڈا حکام نے انہیں کام کی رفتار اور معیار پر بریفنگ دی ،بعد ازاں متا ثرین کی80 رکنی کمیٹی ممبران سے بھی ٹیم کی ملاقات ہوئی جہاں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل منیجر داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ جاوید اختر کا کہناتھا کہ یہ منصوبہ قومی مفاد کا حامل ہے جس کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے اس منصوبے میں مقامی لوگوں کا تعاون مثالی ہے ۔ انہوں نے چند مسائل جو پروجیکٹ میں ہیں اُن کو حل کرنے کا یقین دلایا اور کمیٹی سے کہا کہ وہ ڈیم کی تعمیر میں بھرپور حصہ ڈالے کیونکہ داسوڈیم کی تعمیر سے ملک میں توانائی کا خاتمہ ہوگا۔

اس موقع پرجرگہ ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے ورلڈ بنک ٹیم ممبرمسعود کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ فوری طورپر تمام مسائل حل ہوکرتعمیراتی کام کی رفتار تیز ہوجائے اور علاقائی سماجی بہبود کیلئے بھی کام شروع ہو۔ اس موقع پر کمیٹی ممبران نے اُن کے سامنے اپنے مسائل پیش کئے اور انہیں دورہ کوہستان پر خوش آمدید کہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button