خبریں

نگر میں بے جا ٹیکسز اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پی پی نگر کا بھر پور احتجاج

نگر ( بیورو رپورٹ) ضلع نگر کے اکے ایچ اور ساس ویلی میں بے جا ٹیکسز اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پی پی نگر کا بھر پور احتجاج،احتجاج میں پی پی نگر کے ہزاروں کار کنوں کی شرکت اور گو نواز گو اور صوبائی اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی۔

احتجا ج میں شامل افراد نے ریلی نکالی جس سے کے کے ایچ پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک معطل رہی۔

احتجاجی ریلی سے ممبر اسمبلی جاوید حسین اوردیگر پی پی ضلعی عہدیداران اور رہنماؤں کا خطاب ۔

اپنے خطاب میں پی پی رہنماؤں نے وفاقی حکومت کے ظالمانہ ٹیکسز اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کیا ۔ ممبر اسمبلی جاوید حسین نے کہا کہ یہ احتجاج چھوٹا احتجاج ہے اگر نگر قوم کو نظر انداز کرنے کی کوششیں جاری رہی تو بہت بڑا احتجاج کیا جائے گا۔دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن نااہل حکومت ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا کر عوام کو دبانا چاہتی ہے۔ تیل کی قیمتیں گر جائیں تو اس کا فائدہ عوام کو جاتا ہے لیکن نا اہل وفاقی اور صوبائی حکومت اپنی جیبیں بھر رہی ہے ۔ یہ انتہائی اہم ہے کہ گلگت بلتستان کا آئینی مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ۔لیکن وفاقی حکومت اور پانا مہ کے چوروں کو بچانے کی خاطر عوام سے ٹیکسز زریعے اور تیل کی قیمتیں بڑھا کر رقم بٹور رہی ہے۔

ساس ویلی میں احتجاجی ریلی سے پی پی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں حفیظ الرحمان کی صوبائی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حفیظ الرحمان کی حکومت گلگت بلتستان کی عوام پر بھاری پڑ رہی ہے اور وفاق کی پانامہ زدہ نا اہل حکومت پاکستان کی عوام پر بھاری پڑ رہی ہے۔ وفاقی حکومت کا تیل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ پاکستان کی غریب عوام پر معاشی خود کش حملہ ہے ۔ دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں کمی عوام تک منتقل کی جاتی ہیں لیکن پاناما کی باقیات حکومت عوام پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر تیل بم سے حملہ کر چکی ہے۔ ساس ویلی اور سکندر آباد نگر میں پی پی جیالوں نے جئے بھٹو اور جئے عوام کے نعروں کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف بھر پور نعرے لگا دیئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button