صحت

رمضان کے بعد ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لئے دھرنا دیں گے، محمد ابراہیم سابق چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی

گانچھے (محمد علی عالم) (ن ) لیگ حکومت عوامی مسائل حل نہیں کرسکتی رمضان کے بعدہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کے لئے دھرنا دیں گے حکومت کو پیپلز پارٹی نے ڈیڑھ سال کا طویل دورانیہ فری ہینڈ دے رکھا اب نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار محمد ابراہیم سابق چیرمین اکاؤنٹس کمیٹی گلگت بلتستان کونسل و سنیئر نائب صدر پیپلز پارٹی بلتستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ساتھ دوستانہ اپوزیشن نہیں ہے بلکہ پیپلز پارٹی نے اپنی پالیسی کے مطابق ڈیڑ ھ سال کا عرصہ مرضی پر چھوڑ دیا گیا تاکہ کوئی بہانہ بنانے کا موقع نہ ملے وگرنہ ٹانگیں کھینچنے کا الزام دینا تھا اور ہمیں پتا تھا کہ ان سے کوئی کام نہیں ہونے والا تھا اور یہی ہوا کہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں عوامی مسائل میں عدم دلچسپی سے ثابت ہوچکا ہے کہ (ن) لیگی حکومت عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے صرف اپنے مفاد کے لئے کام کرتے ہیں ضلع کے ترقیاتی فنڈ بھی اپنے معیشت مظبوط کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں یہ نام نہاد نمائیدگان اپنے بچوں اور بھائیوں کے نام پر ٹھکیداری کر رہے ہیں اور دوسرئے ٹھکیداروں سے کمیشن پرکام دلوانے کے لئے ٹھیکیدار تلاش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا ن لیگ اداروں میں اتنی مداخلت نہ کریں کہ عوام کا ان اداروں سے اعتماد ہی اٹھ جائیں خصوصا محکمہ تعمیرات عامہ میں ٹھکیداروں کی بندر بانٹ کا سلسلہ نہ رکا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے یہی حال خواتین نمائندوں کا بھی ہے انہی پتا بھی نہیں ہے کہ کو اپنا پتا نہیں کہ کس کام کے لئے ایوان بھیجی ہیں ان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ رمضان مبارک کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سپشلسٹ ڈاکٹرز ،لیڈی ڈاکٹر، اور بے ہوشی ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے حوالے سے دھرنا دیں گے سنیئر نائب صدر پیپلز پارٹی بلتستان نے ضلع گانچھے کے تعلیمی اداروں کے زبوں حالی کا بھی فریا د سناتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی اور ٹیچنگ سٹاف سے دفتری کام لینے کی وجہ سے قوم کا مستقبل تاریک ہو رہے ہیں اور نمائیدگان کوٹھکیداری سے کوئی فرصت ہی نہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں ایشوز کی بات کرنے کی کیا ضرورت ہے ن لیگ خود ایک ایشوہے اور لگتا ہے کہ پانامہ کے ساتھ سارئے ایشوز حل ہوں گے سکردو روڑ، آئینی حقوق جیسے ایشوز حل کرنا ن لیگ کے بس میں نہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button