تعلیم

شگر سے تعلق رکھنے والے طالب علم نا صر علی نے شنگھائی جیو ٹونگ یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی

شگر(عابدشگری) شگر سے تعلق رکھنے والے طالب علم نا صر علی نے چین کے معروف یونیورسٹی، شنگھائی جیو ٹونگ یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی ہے. ان کے ریسرچ فیلڈ میں الیکٹرک وہیکلز / ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز اور مور الیکٹرک ائرکرافٹ ٹیکنالوجی شامل ہیں. حال ہی میں، انہوں نے بیجنگ میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں اپنے تحقیقاتی مقالہ پیش کیا ہے، جہاں بین الاقوامی ریسرچ کمیونٹی نے ان کے کوششوں کو سراہا ہے .وہ متعلقہ شعبہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا عزم رکھتے ہیں. ناصر علی نے بنیادی تعلیم ہائی اسکول شگر سینٹر سے حاصل کی ہے .انہوں نے اپنی کامیابیوں کو والدین اور اساتذہ کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ .

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button