متفرق

نگر : پیپلز پارٹی تحصیل شین بر کے عہدہ داروں کا اعلان

نگر (پ۔ر) پیپلز پارٹی ضلع کی قیا دت نے باہمی مشاورت کے بعد تحصیل شین بر کے عہدہ داروں کا اعلان کر دیا او ر پیپلز پارٹی ضلع نگر کے صدر حاجت علی نے باقائدہ نو ٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفیکشن کے مطابق علی محمد صدر ،عباس علی جنرل سیکریٹر ی ، شاہ جہان سئینر بائب صدر ، اختر حسین سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔اور پیپلز پارٹی بر خاص کے سر گرم رہنما اکرم ،چھلت پائین کے رہنما حاجی فدا حسین اور اکبر آباد کے پارٹی رہنما عارف حسین کو نائب صدر تحصیل شین بر مقرر کیا گیا جبکہ رابٹ بالا کے عباد اللہ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹیری اور چھلت بالا سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما حامد حسین کو آفس سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع نگر کے صدر حاجت علی نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو ان کی سابقہ پارٹی خدمات مد نظر رکھ کرذمہ داریاں دی گئی ہیں۔امید ہے نو منتخب عہدداران پارٹی کو مزید فعال اور مستحکم کرنے میں اپنا کردار کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button