خبریںعوامی مسائل
یاسین: کھلی کچہری ،عوام درکوت نے شکایتوں کے انبار لگادئیے

یاسین درکوت (معراج علی عباسی ) ڈپٹی کمشنرغذر شجاع عالم نے غذر کے تمام محکمہ جات کے سربراہان کے ساتھ یاسین کے دورافتادہ علاقہ درکوت میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا۔ عوام درکوت نے ڈی سی غذر کے سامنے مسائل کے انبار لگادئیں ۔
عوامی مطالبات پرڈی سی غذر نے گاوں غاسونگ سے گرم چشمہ تک روڑ کی فوری مرمت ، خستہ حال غاسونگ جیب ایبل پل کی مرمت ، سیلاب سے متاثرہ جہگوں پر حفاظتی بند تعمیرکرنے ویٹرنیری ڈسپنری درکوت میں ڈسپنسرکی تعیناتی ،پرائمری سکول درکوت میں استاتذہ کی تعیناتی ،گرتنس لنگ روڑ کی مرمت ،درکوت خاص کے لیے ٹرنسفارمرنصبکرنے ہندرور بروکوت کے مقام پر گزشتہ دس سالواں سے زیرالتوء جیب ایبل پل کے کام کو ادھورہ چھوڑ کر فرار ہونے والے ٹھیکیدار سے سی ایم ائی ٹی کی روپورٹ کے روشنی میں دس لکھ پچھترہزار روپے فوری ریکوری کرنے کا حکم دیا۔عوامی اجلاس عام کے دوران لوگوں نے محکمہ خوراک غذر کے علاوہ تمام سرکاری محکمہ جات کے خلاف شکایت پیش کیں۔





