جرائمخبریں

لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد کرنا شگر پولیس کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ایس پی شگر

شگر(عابدشگری)ایس پی شگر سید الیاس حسین نے کہا ہے کہ ضلع شگر کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا شگر پولیس کا عزم اور ہماری اولین ترجیح ہے۔ منشیات فروش کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو ہم ان پر معمولی سی رعایت نہیں کرینگے۔ تاریخ میں پہلی بارلاکھوں مالیت کی منشیات برآمد کرنا شگر پولیس کی بہت بڑی کامیابی ہے۔جس کا تما م اہلکارشاباش کے مستحق ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں شگر پولیس کے ہاتھوں گرفتار منشیات فروش کی گاڑی سے مزید 2کلو 300گرام مچرس برآمد کیا ہے۔ملزم نے اس منشیات کو انتہائی مہارت سے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔اسے برآمد کرنا جدید مشینری اورسکینر کے سوا انسانوں کی بس کی بات نہیں تھی۔ تاہم میرے ہدایت پر شگر پولیس نے یہ کارنامہ انجام کرکے دکھایا۔شگر کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی مقدار میں منشیات کسی ملزم سے برآمد ہوا ہے۔ ملزم نے اڈیالہ جیل سمیت ملک کے دیگر جیلوں میں سزا کاٹ چکا ہے۔ایسے ملزم کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہو ہم انہیں معمولی سی رعایت نہیں دینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے تعیناتی کے بعد شگر پولیس کو سختی سے ہدایت کیا ہوا ہے کہ کہ منشیات کے عادی افراد اور منشیات فرشوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔اس کی وجہ سے معاشرہ تباہی کی جانب گامزن ہوتا ہے۔ خصوصا یہ نوجوانوں کو تباہ و برباد کرتا ہے۔ انہوں نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور ٓفیسران کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا بھی اعلان کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button