سیاست

گلگت بلتستان میں ن لیگ نے میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے، رہنماء آئی ایس ایف

گلگت(پ ر) آئی ایس ایف گلگت بلتستان کے رہنماء رحمن دریلواور رانا ریاض نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ نے میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے ،پڑھے لکھے نوجوان اور قابل نوجوان نوکریاں نہ ملنے پر ذہنی مریض بن گئے ہیں ،گلگت بلتستان میں خود کشیوں کا ایک اہم وجہ بھی سفارشی کلچر اور لکھے پڑے نوجوانوں کو دیوار سے لگانا ہے۔

جمعرارت کے روز آئی ایس ایف کے رہنماء رحمان دریلو اور رانا ریاض کی صدارت میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈیشن کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہو۔اجلاس میں زین علی ،فرحان حیدر ،عبدالسلام ،ساجد ،فخر لون ،وجہہ الدین قریشی ،آفتاب ،اشتیاق ساحل کے علاوہ یونیورسٹی ،سرکاری و نجی کالجوں کے طلباء سمیت کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔

طلباء اور کارکنوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بالخصوص حفیظ الرحمن کے گروپ ایک طبقے کو نوازرہی ہے ،میرٹ کا دعویٰ کرنے والی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،یونیورسٹیوں اور کالجوں سے تعلیم حاصل کرکے فارغ ہونے والے طلبہ کیلئے ملازمیتیں حاصل کرنے کیلئے ن لیگ سیکریٹریٹ کا پوجا پارٹ کرنا لازمی قرار پایا ہے ، کسی بھی سرکاری نوکری کیلئے ن لیگ کی پرچی کے بغیر نہیں دی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ISFکے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کی تنظیمیں صرف نوکریاں لینے اور ٹھیکے فروخت کرنے کیلئے ہیں باقی ان کا طلباء و طالبات کے حقو ق سے دور دور تک واسطہ نہیں ہے ۔انصاف سٹوڈنٹس فیڈیشن واحد طلبہ و طالبات کے حقوق کے ضامن سٹوڈنٹ فیڈیشن ہے اور طلبہ کی حقیقی معنوں میں رہنمائی کررہی ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان سمیت پوری پاکستان کے طلبہ جوق در جوق ISFمیں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

رحمان دریلو اور رانا ریا ض نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاست کی طرف بھی توجہ دیں کیوں کہ طلباء اور بالخصوصی پڑھی لکھی نوجوان سیاست میں نہیں آنے کی وجہ سے آج قانون ساز اسمبلی میں اکثیریت ان پڑھ اورجاہل بیٹھے ہوئے ہیں جن کو اسمبلی میں قرار داد پیش کرنا بھی نہیں آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت تحریک انصاف اور نوجوانوں کی ہے جس کیلئے نوجوانوں کو ابھی سے اپنے آپ کو تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button