سیاست

میر مرتضی بھٹو شہید کی برسی کے موقعے پر گلگت میں تقریب کا انعقاد

گلگت (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کیمپ آفس میں میر مرتضیٰ بٹھو کی برسی کے موقعے پر ایک تقریب کا انعقاد  کیا گیا۔ اس موقعے پر تحریک انصاف گلگت بلتستان اور آئی ایس ایف کے کثیر تعداد میں نوجوانوں کی پاکستا ن پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ۔پارٹی عہدہ داروں اور کارکنوں نے نئے شامل ہونے والے نوجوانوں کا بھرپور استقبال کیا۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر جناب امجد حسین ایڈوکیٹ ،جنرل سیکر یٹری انجینئر اسماعیل، سینئر راہنماء رضی الدین رضوی اور پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے دیگر سینئر راہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید رضوی الدین رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن کبھی بھی پارٹی سے غداری نہیں کرتا ۔ ہم پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن ہیں اور پارٹی کے نظریہ پراپنی جان تک نچھاور کرنے سے دریگ نہیں کریں گے۔ آنے والے وقت نوجوانوں کا ہے ، تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے نوجونوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی نوجوانوں کی جماعت ہے ،اس کی سرپرستی نوجوان لیڈر بلاول بھٹو کر رہے ہیں ، جبکہ گلگت بلتستان میں بھی صوبائی قیادت نوجوانوں پر مشتمل ہے ، جس کی وجہ سے نوجوان جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ ا س موقعے پر تحریک کے کارکنوں محمد ذاکر ، تنویر دادو عبدالمالک، ضیاء الرحمان ، وقار احمد ، نوازاحمد خان ، محمد عمر و دیگر ساتھیوں نے تحریک انصاف کونو داس یونٹ کو خیر آباد کہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نوجوانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے اور گلگت بلتستان میں نوجوان نڈر لیڈر امجد حسین ایڈوکیٹ علاقے کے عوام کے مسائل اور گلگت بلتستان کے عوام کا مقدمہ انٹر نیشنل فورمز پر اٹھا رہے ہیں۔ امجد حسین ایڈوکیٹ کی ذیر سایہ گلگت بلتستان کے نوجوان خطے کے حقوق کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button