متفرق

شگر میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ مرکنجہ سے برآمد ہوا

شگر(عابدشگری) ضلع بھر میں چہلم امام حسین و شہدائے کربلاء مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ضلع بھر کے مختلف امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس نکالے گئے۔ جس میں شریک ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔

مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ مرکنجہ سے برآمد ہوا ۔ جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس اسی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگئے۔شگر پولیس کی جانب سے جلوس کی سکیورٹی کی خاطر خواہ بندوبست کیا ہوا تھا۔ڈی سی شگر ولی خان اورایس پی شگر سید الیاس حسین خود جلوس کی سکیورٹی کی نگرانی کررہے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button