خبریں

عقیدے اور مذہبی آزادی کی بنیاد پر کسی قسم کی ناانصافی کے متحمل نہیں ہوسکتے،شیخ مرزا علی کا چہلم امام حسین ؑ مجلس سے خطاب

گلگت(خبرنگارخصوصی) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی چہلم امام حسین ؑ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا اس سلسلے میں گلگت ،سکردو ،ہنزہ ،نگر ،اوشکھنداس ،نومل ،بارگو ،شروٹ سمیت متعدد مقامات پر سینکڑوں جلوس برآمد ہوئے۔

گلگت میں مرکزی جلوس انجمن حسینیہ نگر سے برآمد ہوکر امھری میں اختتام پذیر ہوا۔ انجمن حسینیہ نگر اور امپھری میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا کہ عزاداری ہمارا شہری ،قانونی و آئینی حق ہے اور عزاداری ہمارا اجتماعی مسئلہ ہے ۔زائرین کا مسئلہ بھی ہماری تیسری آزادی کا مسئلہ ہے اور اس مسئلے کو سنگین بنایا جارہا ہے ۔اس کے پیچھے کیا عوامل ہے زائرین کو سفری مشکلات نہیں ہونی چاہیے ۔عقیدے اور مذہبی آزادی کی بنیاد پر کسی قسم کی ناانصافی کے متحمل نہیں ہوسکتے ان مسائل پر احتجاج اور جذبات کے اظہار کا حق رکھتے ہیں ۔صدر ،وزیراعظم ،آرمی چیف اور ذمہ دار اداروں کی ذمہ داری ہے کہ مذہبی آزادی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے ۔

امام حسین کی ذات خود ایک ضابطہ ہے لہٰذا ان کی عزاداری کیلئے کسی ضابطے کی ضرورت نہیں ہے ہم نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کیلئے کردار ادا کیا ہے پھر بھی وفاداری کو مشکوک نظر سے دیکھا جارہا ہے۔

آئینی کمیٹیوں اور سفارشات کی بجائے آئین میں ترمیم کرکے صوبہ بنایا جائے اور ٹیکسز کا نفاذ کیا جائے ٹیکس کے خلاف تحریکوں کو مکمل سپورٹ کرینگے۔

چہلم امام حسین کے موقع پر اہلکار سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ۔پولیس ،رینجرز اور جی بی سکاوٹس نے اہلکار سکیورٹی پر مامور تھے اور جلوس کے اطراف کو کنٹنیرز لگا کر سیل کیا گیا تھا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جاتی رہی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button