سیاست

گلگت بلتستان کو پھر سے سرزمین بے آئین بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہوںے دیں گے، پیپلز پارٹی ہنزہ

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی سب ڈویثرن ہنزہ کے سیکر یٹری اطلاعات نے کہا گلگت بلتستان کو پھر سے بے آئین بنانے کی زور شور سے تیاریاں لیکن مسلم لیگ ن کو بھر پور مذمت کا سامنا کر نا پڑے گا۔ کیونکہ پیپلز پارٹی کے طرف سے عوام کو اختیارات کی منتقلی ایک طویل جد وجہد کا نتیجہ تھا اور یہ پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان کے عوام سے بے لوث محبت کا بہترین ثبوت تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ افسوس ن لیگ ڈیکٹرشب کی پیداوار ہے اپنے عملی کاموں سے عوام کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ اس علاقے میں بسنے والے لاکھوں عوام کی کوئی حثیت نہیں ہے اور انہیں انسانی ربوٹ سمجھ کر وفاق سے ایک نمائندے کے ذرئعے ہانکنے کی سابقہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ جس سے عوام میں شدید مایوسی اور غصے کی لہر ایک فطری عمل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماضی کی تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی اس علاقے لوگوں کے لئے گندم کی ترسیل پر پابندی لگا کر عوام کو بھوک سے مارنے کی ایک ناکام مہم شروع کی تھی افسوس صد افسوس مسلم لیگ ن کے صوبائی قیادت بھی اس مجرمانہ غفلت میں برابر کے شریک ہے۔ اب عوام اپنے جائز حقوق کے لئے ہر عالمی فورم پر دستک دینے کا حق محفوظ رکھتے ہے۔ اور ہمیں پورا یقین ہے کہ عوام کو دیوار سے لگانے کی یہ سازش برُی طرح سے ناکام ہوگی اور گلگت بلتستان سے مسلم لیگ ن کا صفایہ آنے والے الیکشن میں ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں کشمیر کے ان حکمرانوں سے بھی گلہ ہے کہ جو دن رات گلگت بلتستان کو اپنا حصہ قرار دیتے ہوئے تھکتے نہیں اس درجہ کی وفاقی عوام دشمنی پر خاموش ہے۔ جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان کو گلگت بلتستان کے عوام سے زرہ بھر بھی ہمدردی نہیں ان کو صرف اور صرف 28ہزار مر بع میل کا علاقہ عزیز ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button