عوامی مسائل

گلگت بلتستان میں جیم سٹون، معدنیات، کٹی ہوئی لکڑی کی ترسیل پر پابندی عائد کر کے عوام کو بیروزگار ی کی آگ میں دھکیلا گیا

چلاس(بیوروچیف)گلگت بلتستان میں جیم سٹون، معدنیات، کٹی ہوئی لکڑی کی ترسیل پر پابندی عائد کر کے عوام کو بیروزگار ی کی آگ میں دھکیلا گیا۔ مخلص قیادت کے فقدان کی وجہ سے 1962کے نو توڑ رول پر پابندی عائد کر کے عوام کو حق ملکیت سے بے دخل کر دیا گیا۔عوام اپنے ساتھ روا رویے پر دلبرداشتہ اور حیران ہیں۔ان خیالات کا اظہارتھور یوتھ آرگنائزیشن کے راہنماء سعید احمد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام کا ذریعہ معاش جنگلا ت سے وابستہ ہے۔یہاں کے لوگ اپنی ضرورت کی لکڑی جرمانہ جمع کروا کے کا ٹتے ہیں۔اسے استعمال میں لانے کی اجازت نہیں دے کر سڑکوں پر سڑنے دیا جا رہا ہے۔جس سے غریب عوام معاشی طور پر بد حال ہو رہے ہیں۔فوری طور پر جیم سٹون اور منرلز سمیت کٹی لکڑی کو مارکیٹ تک رسائی دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام لوڈ شیڈنگ سے اذیت میں مبتلا ہیں۔دریاؤں سے استفادہ حاصل کر کے بجلی کے چھوٹے منصوبے لگائے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button