گلگت(پ ر) صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال ،پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون اورنگزیب خان ایڈوکیٹ،معاونین خصوصی حاجی عابد علی بیگ اور فاروق میر نے ٹیکسسز سے متعلق عوام میں پائے جانے والے ابہام کودور کرنے کیلئے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسسز معطلی کے حوالے سے سکردو میں وزیر اعظم پاکستان کی صدارت میں اجلاس کے بعد نوٹیفیکیشن میں تاخیرکی وجہ قانونی پیچیدگیاں ہیں،مسئلے کا فوری حل چاہتے ہیں عوام کو اس بارے بہت جلد خوشخبری ملے گی۔
ٹیکسسز کا معاملہ کوئی مذہبی، سیاسی یا کسی فرد واحد کا مسئلہ نہیں،یہ ایک اجتماعی مسئلہ ہے،حکومت وقت اس مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھتی ہے موجودہ حکومت بہت جلد اس مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ عوام حقائق کو سمجھتے ہوئے افواہوں اور پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔عوام میں پائی جانے والی تشویش کو جلدختم کریں گے ۔گلگت بلتستان ایک حساس خطہ ہے سی پیک سے ترقی کے نئے باب کھلیں گے اور عوام کو براہ راست ثمرات ملیں گے ، تمام طبقات کو علاقے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ کی خاطر اور علاقے کی ترقی کی خاطر مثبت رجحانات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسسز کا مسئلہ کونسل کا ہے اورصوبے کا بچہ بچہ واقف ہیں کہ ماضی میں لاگو کیا گیا ہے ۔ اس موقع پران کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر مسئلے کا حل چاہتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان غیرملکی دورے پر ہیں اسکے باوجود عوامی مسائل کے حل کیئلے ہم سے رابطے میں ہیں ۔موجودہ حکومت وفاق کے ساتھ ٹیکسسز کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ذمہ داروں نے تاجربرادری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح طور پر میڈیا کے سامنے کہا تھا کہ وزیر عظم کی آمد کے بعد ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے متعلق عوام کو خوشخبری دیں گے اور ایسا ہی ہوا ب ٹیکس نفاذ معطلی کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر قانونی پیچیدگیوں کے باعث ہوا، اب یہ مسئلہ جلد ہونے کو ہے ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔