متفرق

کھرمنگ : پچاس سے زائد مقامات پر جلوس شبیہ علم و تابوت نکالے گئے

کھرمنگ (سرور حسین سکندر ) ضلع بھر میں چہلم امام حسین ؑ انتہائی وعقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں ضلع کے پچاس سے زائد مقامات پر جلوس شبیہ علم و تابوت نکالے گئے عزادار نوحہ خوانی سینہ کوبی سے سید شہدا امام حسین ؑ کو خراج عقیدت پیش کررہے تھے امام عالی مقام اور ان کے رفقاء اور آل محمد پر ہونے والے مظالم کو یاد کرکے ہر آنکھ اشک بار تھی سکیورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری ضلع بھر میں جلوس کے راستوں پر تعینات تھے۔

کھرمنگ خاص ، اولڈینگ طولتی ، مہدی آباد سمیت ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے مقامات پر جلوس نکالے گئے جلوسوں اور مجالس میں ملک عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ امیر خان ، اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ قربان علی ایس پی کھرمنگ مجید خان نے بھی مختلف مقامات پر جلوس کی سکیورٹی کا معائینہ کیا مہدی آباد میں بعد نماز ظہرین جامع مسجد سے جلوس نکلا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شبیہ قتل گاہ میں زیارت کے بعد امام بارگاہ فرول مہدی آؓباد میں اختتام پذیر ہوا کھرمنگ خاص میں بھی صبح آٹھ بجے جلوس بر آمد ہوا جس میں بھی ہزاروں عزادار خانوادہ آل محمد کی قربانیوں کی یاد میں سینہ کوبی کر رہے تھے ۔

مختلف ماتمی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے علما ئے کرام نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں اپنے جد محمدﷺ کی دین کو بچانے کے لئے عظیم قربانی پیش کیں امام نے تیروں کے مصلے پر بیٹھ کر اپنے رب کے لئے سر بسجود ہوکر سب پرواضح کردیا کہ مقصد معرکہ کربلا ملک و حکومت کے لئے نہیں بلکہ دین اسلام کو بچانے کے لئے کربلا میں گھر بار لٹا دیا اور خانوادہ آل محمد ﷺ نے قید بند کی صعوبتیں کی سہی اس عظیم قربانی کی وجہ سے آج اسلام زندہ ہے اور رہتی دنیا تک زندہ رہے گا امام حسینؑ نے قربانیاں دیں لیکن اسلام پر آنچ تک آنے نہیں دیا علما نے مزید کہا کہ امام حسین ؑ نے ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا ہے امام عالی مقام نے ذلت کی زندگی پر موت کو ترجیح دی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button