تعلیمعوامی مسائل

شگر: پرائمری سکول تھگموصرف ایک ہی استاد کی رحم و کرم پر

شگر(نامہ نگار) محکمہ تعلیم شگر نے منہ موڑ لیا۔ پرائمری سکول تھگموصرف ایک ہی استاد کی رحم و کرم پر۔ بچے سکول چھوڑنے پر مجبور70سے گھٹ پر 35پر پہنچ گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شگر کے یونین کونسل مرکنجہ کے گاؤں تھگموکے معزز شخصیت رسول بیگ نے کہا ہے کہ پرائمری سکول تھگمو صرف ایک ہی استاد کی رحم و کرم پر ہیں۔ سکول کی پڑھائی کی خراب صورتحال کی وجہ سے بیشتر طلباء سکول چھوڑ کر دیگر علاقوں کی سکولوں میں جانے لگے ہیں۔ سکول میں سال کی شروع میں 70سے زائد طلباء ززیر تعلیم تھا تاہم اب یہ گھٹ کر 35پر پہنچا ہے۔ گاؤں کی عمائدین اور سکول کمیٹی نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے سکول میں مزید ایک استاد کی تعیناتی کیلئے کئی بار درخواست کی ہےلیکن محکمہ تعلیم شگر کے حکام کی جانب سے کوئی حوصلہ افزاء کی امید نہیں۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائمری سکول تھگمو کی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے۔ورنہ اہل علاقہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button