گلگت (پ ر) صوبائی وزیراطلاعات و منصوبہ بندی اقبال حسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن ٹیکسز کے حوالے سے عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔مخالفین جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ٹیکس کے حق میں نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن ٹیکس کے حوالے سے وزیر اعظم اور وفاقی اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہے۔مسلم لیگ کی حکومت نے عوام سے جتنے بھی وعدے کئے ہیں ان کو پورا کیا ہے۔اور آگے بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔مخالفین عوام میں انتشار پھیلا کر پوائنٹ سکورنگ کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ٹیکسز کا مسئلہ بہت جلد حل ہو گا۔اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم خود عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کرینگے۔ کسی بھی کام کو حل کرنے میں وقت لگتا ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ مخالفین کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے حکومت کے ساتھ دیں۔ہماری عوام باشعور ہے ،عوام جانتی ہے کہ مسلم لیگ ن ہی اس مسلے کا حل نکالے گا اور عوام کو مایوس نہیں کرے گا۔عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔