خبریں

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک گرم چشمہ چترال میں‌20 بستروں‌پر مشتمل آئسولیشن مرکز تعمیر کر رہا ہے

گرم چشمہ (نمائندہ) کرونا وائرس کی وجہ پھیلے وبا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں اے کے ڈی این کے مختلف ادارے چترال کے مختلف علاقوں میں عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں چترال میں کرونا کے مصدقہ کیس ز میں اضافے کی بنا پر آغا خان ہیلتھ سروس اور آغا خان ایجنسی فار ہے بی ٹاٹ نے چترال کے عوام کو ریلیف دینے کے سلسلے میں اپنی کوششوں کو تیز کردیا ہے اس سلسلے میں چترال کے مختلف علاقوں میں آئی سولیشن سینٹر کی تعمیر کاکام زور و شور سے جاری ہے۔ ہمارے نمائندے نے آج اس سلسلے میں گرم چشمہ میں زیر تعمیر 20 بستروں پر مشتمل آئی سو لیشن سینٹر کے سائٹ کا دورہ کیا۔ جہاں آئی سو لیشن سینٹر کی تعمیر کا کام انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہے۔مذکورہ سائٹ پر موجود ادارے کے نمائندے نے بتایا کہ یہ آئی سو لیشن سینٹر 20 مئی تک مکمل کیا جائے گا۔ آئی سو لیشن سینٹر میں 10 بیڈز خواتین کے لئے اور دس بیڈ مردوں کے لئے مخصوص ہوں گے۔ آئی سو لیشن سینٹر کے لئے چھ عدد باتھ اور چار عدد واشن بیسن بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بروقت ہر سہولت فراہم کی جاسکے اور ہسپتال کے عملے کو بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔موقع پرموجود علاقے کے عمائدین نے آغاخان ایجنسی فار ہے بی ٹاٹ اور آغاخان ہیلتھ سروس کے بروقت اقدام کی تعریف کی۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ جس طرح اے کے ڈی این اس سے پہلے پسماندہ علاقے کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرچکا ہے۔ وہ انہی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وباء کے دنوں میں بھی علاقے کے عوام کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button