خبریںصحت

غذر: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت کو جون سے قبل پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے ۔ چیف سیکریٹری

غذر(فیروز خان) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے گاہکوچ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایکسئین محکمہ تعمیرات کو ہدایت جاری کی کہ ہسپتال کی عمارت کو جون سے قبل پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے ۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر غذر شجاح عالم بھی موجود تھے جنہوں نے چیف سیکریٹری کو یقین دھانی کروایا کہ جون سے قبل ہسپتال کی عمارت کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔اس موقع پر ایکسئن محکمہ تعمیرات نے بھی چیف سیکریٹری کو ہسپتال بلڈنگ بروقت مکمل کرنے کی یقین دھانی کروائی ۔

دوسری طرف عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہسپتال بلڈنگ پر توجہ دینے کی بجائے موجودہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود آپریشن تھیٹر کو فعال بنانے اورہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لئے اقدامات کریں تاکہ عوام کو ان کے گھر کے دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات میسر آسکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button