گلگت بلتستان

گلگت: بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے

bijli

گلگت( فرمان کریم) بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف حلقہ 1بسین، بارگوہ ، شیروٹ اورشیکوٹ کے عوام سٹرکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر شاہراہ غذر کوہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کیا۔

مظاہرین نے محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ شاہراہ غذر بلاک ہونےسے گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی اور عوام کئی گھنٹوں تک محصور رہے۔


اگر ایک ہفتے کے اندر محکمہ برقیات نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو پورے گلگت میں احتجاج کی کال دی جائے گی


مظاہرین نے کہا کہ گلگت شہر کو بجلی فراہم کرنے والا کارگاہ نالہ میں 6 پاور ہاوس میں سے ایک پاور ہاوس ٹھیک ہے باقی 5 بجلی گھر مکمل طور پر خراب ہے محکمہ برقیات اور جی بی حکومت ان خراب بجلی گھروں کی مرمت میں کوئی دلچسپی نیی لے رہا ہے۔ عوام 21 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے۔ محکمہ برقیات عوام کو بجلی فراہم کرنے کی بجائے بھاری بلات تھما دیتے ہیں ۔جوکہ غریب عوام کے دسترس میں نہیں ہے۔

مظاہرین نے کہاکہ محکمہ برقیات نے چیف سکرٹیری کے احکامات کو بھی نظر انداز کیا ہے۔ چیف سکرٹیری محکمہ برقیات کے خلاف کا روائی کرے۔ اگر ایک ہفتے کے اندر محکمہ برقیات نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو پورے گلگت میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button