عوامی مسائل

گوپس اور بالائی علاقوں میں گزشتہ چار دنوں سے بجلی غائب

گوپس (معراج علی عباسی) گوپس اور بالائی علاقوں میں گزشتہ چار دنوں سے بجلی غائب، محکمہ برقیات کے حکام کی خاموشی سے علاقے میں کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث روزمرہ کے معاملات متاثر ہوگئے ہے۔ اسکول اور کالج کے طلباء کی پڑھائی بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔

سابق وائس چیرمین ضلع کونسل غزر خان اکبر خان نے کہا ہے کہ کہ محکمہ برقیات غذر کے حکام اپنے ناہلی کے باعث عوام کو احتجاج پر مجبور کررے ہے۔

محکمہ برقیات کے مطاطق بتھریت پاورہاوس کی واٹرچینل کی مرمت کے لےبند کیا ہے اس حوالے سے عوام کو اگاہ کرنے کے باقاعدہ اشتہار جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بتھریت پاور ہاوس دوہفتے تک بند رہے گا۔پاورہاوس کی چینل کی مرمت تک عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button