خبریں

گلگت بلتستان پولیس جمہوریت کے کنٹرول میں، اور آپریشنلی خودمختار ہوگی، ثنا اللہ عباسی آئی جی

گلگت (پ ر)یو م آزادی پاکستان (14اگست ) کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک کا ، عوام کی جان و مال کا، انسانی حقوق کا، عورتوں اور بچوں کی تعلیم سمیت بنیادی حقوق کا بھر پور تحفظ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ ثناء اللہ عباسی نے پولیس ٹریننگ کالج (سکوار) میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے زیر تربیت ریکروٹس کیساتھ دربار میں کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پولیس کی قربانیوں پرانہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں خصوصاًکمانڈر خلیل اور اُس کے ساتھیوں کی جہنم واصلی پر عوام اور پولیس کو مبارک باد دی۔ پولیس سربراہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پولیس ریفارمز کسی بھی سوسائٹی کے لئے بہت ضروری ہیں ہم یہ عہدبھی کرتے ہیں کہ پولیس کو نئی اکیسویں صدی کی پولیس بنائی جائے گی جو جمہوریت کے کنٹرول میں ہوگی اور آپریشنلی خود مختار ہوگی اور عوام کو جوابدہ ہوگی۔ دربار سے خطاب میں ثناء اللہ عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پولیس کی مدد اور معاشرے کی ترقی میں مسلح افواج کے کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button