خواتین کی خبریں

صوبائی وزی ثوبیہ مقدم نے چلاس میں ووکیشنل سنڑ کا افتتاح کر دیا

چلاس ( شہاب الدین غوری ) صوبائی وزیر ہیومن ڈویلپمنٹ اینڈ امور نوجوانان ثوبیہ جبیں مقدم نے چلاس میں وکیشنل سنڑ کا افتتاح کر دیا ۔ سوشل ویلفیئر کی ٹرینر چلاس کی تیس خواتین کو سلائی کے حوالے سے ہنرمند بنائیں گی ۔

افتتاحی تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے ووکیشنل سنڑ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ تاکہ خواتین ہنر سیکھ سکیں اس سنٹر کے پہلے بیچ میں پینتالیس خواتین کو ہنرمند بنایا جائے گا اس کے بعد دوسرے بیچ میں پینتالیس خواتین کو ہنر مند بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں چلاس میں پہلے ایک ہی ہائی سکول تھیں لیکن اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے کالج تعمیر کی گئی ہے جس میں گریجویشن تک تعلیم حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم انشاءاللہ دیامر میں تعلیمی انقلاب برپا کرینگے۔

ثوبیہ مقدم نے مسلم لیگ ن خواتین ونگ دیامر کی اجلاس کی صدارت کی جس میں بیس سے زیادہ مسلم لیگ ن کے خواتین کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ثوبیہ جبیں مقدم نے کہا کہ دیامر میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی ضلعی اور سٹی کے عہدیداروں کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں خواتین کے لئے ووکیشنل سنٹر گرلز کالج اور ہائی سکولوں کی تعمیر کا مقصد خواتین کے مسائل کا حل نکالنا ہے انہوں نے کہا کہ دیامر میں حکومت نے فلاحی کاموں کا آغاز کیا ہے جس سے براہ راست عوام مستفید ہونگے ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن دیامر خواتین ونگ کے کوارڈینٹر فرحت گل نے ثوبیہ مقدم کے دورہ دیامر کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ووکیشنل سنٹر کے افتتاح سے خواتین کا درینہ مسلے کا حل ہے خواتین اسلامی اور علاقائی رسم و رواج کے اندر رہتے ہوئے سماجی مسائل حل کرینگے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button