خبریںصحت

تانگیر شیخو کے عوام مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال لانے پر مجبور

چلاس(بیوروچیف) تانگیر شیخو کی سڑک پر تین سال بعد بھی تعمیراتی کام کا آغاز نہیں ہو سکا۔ سکیم کی مد میں دو بار رقم کی پے منٹ ہونے کے باوجود عوام سڑک کی نعمت سے محروم ہیں۔ان خیالات کا اظہار تانگیر شیخو کے عمائدین محمد جمال،حاجی برہان،حاجی سلطان،رحم دین،مولوی سید جمال،سید شاہ و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں کوتفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جگلوٹ سے شیخو تک پانچ کلو میٹر کی سڑک کا ٹینڈر تین سال پہلے ہوا۔ری وائز کے نام پر پے منٹ بھی دو بار ہوئی۔مگر تاحال اس سڑک کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔سڑک نہ ہونے سے شیخو کی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مریضوں کو بھی کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال لانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شیخو سڑک کا تعمیراتی کام شروع کروایا جائے۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button