سیاست

ٹیکس کے خلاف عوام سراپا احتجاج ، حادثاتی طور پر اقتدار میں آنے والی مسلم لیگ ن کی حکومت ٹس سے مس نہیں ۔ انجئینر محمد اسماعیل

گلگت ( پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکریڑی انجئینر محمد اسماعیل نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جبری ٹیکس کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہے ۔اور پورا نظام درہم برہم اور مفلوج ہو کر رہا گیا ہے لیکن بد قسمتی سے حادثاتی طور پر اقتدار میں آنے والی مسلم لیگ ن کی حکومت ٹس سے مس نہیں ۔ اس ہڑتال میں عوام کے ساتھ ساتھ تاجربرادری سمیت دیگر کاروباری افراد نے اس بھتہ خوری کے خلاف اپنی مالی قربانی دی ہے لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ علاقے کے حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے صوبائی حکومت بالخصوص وزیر اعلی گلگت بلتستان جو ان دنوں عوام کو عذاب میں ڈال کر لندن کے بازار میں سیر سپاٹے کر رہے ہے فوری طور پر وزیر اعظم پاکستان سے بات کر کے اپنی ذمہ داری پوری کریں ورنہ آپ کو بھی گلگت بلتستان کی عوام اقتدار کے ایوان سے باہر نکال دینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button