صحتعوامی مسائل

ہنزہ: گنش چبوکشل کے عوام صاف پانی سے محروم

ہنزہ (بیورورپورٹ) ہنزہ گنش چبوکیشل کے عوام صاف پانی کی عدم دستیابی سے مشکلات کا شکار۔ چبوکیشل گنش کے مکین دور جدید میں قدیم طرز زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ واٹر سپلائی نہیں ہونے کی وجہ سے کنویں سے پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ چبوکیشل تیس گھرانوں پر مشتمل ہیں ۔ پانی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے دور میں سابق سپیکر وزیر بیگ نے ایک سکیم واٹر ٹینکی دیا تھا اس واٹر ٹینک کو سال 2013میں مکمل ہونا تھا لیکن محکمہ ورکس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تا حال مکمل نہیں ہے ۔

عمائدین چبوکیشل نے کئی مرتبہ محکمہ ورکس کے ذمہ داروں کی توجہ اس مسئلے کی طرف دلائی لیکن کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی ۔

علاقہ مکینوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ صاف پانی کے حصول میں آئے روز دشواری کا سامنا ہے۔ قدیم واٹر چینل سے پانی سپلائی کرکے کنویں میں جمع کرکے استعمال کرتے ہیں لیکن کھبی کھبار سیوریج کا پانی واٹر چینل میں گرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلتی رہتی ہے۔

اُنہوں نے بذریعہ میڈیا حکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر ٹینک جلد مکمل کرنے کی ہدایات کرکے مکینوں کو درپیش پانی کے مسائل سے نجات دلایا جائیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button