خبریںمعیشت

ٹیکس کے خلاف ہنزہ بھر میں تیسری دن بھی ہٹرتال جاری رہی

ہنزہ ( اجلال حسین ) بزنس کمیونٹی کے کال پرٹیکس کے خلاف ہنزہ بھر میں تیسری دن بھی ہٹرتال جاری رہی ، شٹرڈاون ہٹرتال کے باعث دو ضلعوں کے مصروف ترین بازار علی آباد، کریم آباد ، سوست اور گلمت کے بازار بند رہی،تاہم مریضوں کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ کلینکس کھول دئے گئے جبکہ دیگر دکانیں ، ہوٹلز، نائی شاپ اور تندور مکمل طور پربند رہی جس کے باعث عوام کے علاوہ سرکاری و نجی اداروں کے ملازموں کو سخت مشکلات کا سا منا ہوا۔

انجمن تاجران ہنزہ کے عہدیدارو ں نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا شٹر ڈاون ہٹرتال میں عوامی حلقوں نے گلگت بلتستان انجمن تاجران کے اعلان کردہ ہٹرتال کو کامیاب بنانے میں اپنا کردارادا کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے انجمن تاجران گلگت بلتستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button