Uncategorizedعوامی مسائل

علی آباد ہنزہ میں‌ صاف پانی کا فقدان، علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے

ہنزہ (بیورو رپورٹ)دو ہفتہ گزر گئے ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد کے ہزاروں عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ۔ علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے۔ خواتین اور بچے پانی لینے کے لئے کنووں پر قطاروں میں کھڑے ہیں ۔ محکمہ تعمیرات عامہ خاموش تماشائی بن بیٹھا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پانی کی قلت کے باعث غیر مقامی ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور اس وقت گدلا پانی پینے پر مجبور ہیں۔جبکہ کریم آباد سے علی آباد تک تمام واٹر چینلز کچرے سے بھرئے پڑے ہیں۔ جس کی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں بھی پھیلانے کا خطرہ پیدا ہوا ہے، محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام بار بار عوامی مطالبات پیش کرنے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔جس کی وجہ سے عوام کو اس وقت پانی کے لیے در پدرکی ٹھو کریں کھانی پڑ رہی ہیں۔ عوام علی آباد کے علاوہ ہزاروں کاروباری ، طلباء خواتین کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ہنزہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے بندیش پینے کے صاف پانی پر نوٹس لیتے ہوئے پانی کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر بچوں ، خواتین سمیت شاہراہ قراقرم پر نکلانے میں مجبور ہونگے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button