سیاست

ن لیگ گلگت بلتستان میں آئینی اصلاحات دینےمیں ناکام ہو چکی ہے، سعدیہ دانش

گلگت ( پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ ن لیگ کے وزراء اخباری بیانات کےذریعے عوام میں کھویا ہوا اعتمام حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ن لیگ گلگت بلتستان میں آئینی اصلاحات دینےمیں ناکام ہو چکی ہے اسی لیے عوام نے ان کو بری طرح مسترد کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے 2009 میں گلگت بلتستان کو انتظامی صوبے کا درجہ دیا اور ہمیشہ گلگت بلتستان سے ایک مضبوط رشتہ بحال رکھا جبکہ مسلم لیگ ن نے یہاں کی عوام پہ قسم قسم کے ٹیکسز کا نفاظ کیا جس وجہ سے گلگت بلتستان بھر کی تاجر برادری نے لیگی حکومت کو منہ توڈ جواب دیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے وزراء کے آئینی حقوق کے بارے میں دھرنہ دینے کے حوالے سے بیان دیکر یہ اقبال جرم کر لیا کہ ن لیگ گلگت بلتستان کوآئینی حقوق دینے میں مکمل طور پر ناکام چکی ہے ۔ اب گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل طور آگاہی ہو گئی کہ گلگت بلتستان کی عوام کے لیے کونسی سیاسی جماعت مخلص ہے۔ ن لیگ نے آئینی حقوق کے نام پر نام نہاد کمیٹی تشکیل دیکر عوام کو اندھیرے میں رکھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو جلد از جلد خوشخبری ملے گی مگر بد قسمتی سے ن لیگ کی حکومت وفاق میں کٹ پتلی بن گئ اور گلگت بلتستان کی عوام کو آئینی حقوق دینے کے حوالے سے خوشخبری کا دن نہیں آہ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں جتنے اصلاحات آئے ہیں وہ پیپلز پارٹی کی مرحون منت ہے اور انشا اللہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے لیے پیپلز پارٹی ہی اقدامات اٹھاے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button