ماحول

پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

سکردو ( بیورو چیف ) بلتستان ریجن میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ برفباری کے ساتھ ہی موسم نے کڑاکے کی سردی کا لبادہ اوڑھ لیا ہے۔ خشک سردی میں اضافے کے ساتھ ادھیڑ عمر کے افراد اور بچوں میں کھانسی ،بخار اور دیگر موسمی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بلتستان کے بالائی علاقوں میں سردی میں اضافے کیساتھ ہی مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہے۔ ادھر سب سے زیادہ سردی سکردو شہر میں محسوس کی جارہی ہے۔ کھرمنگ ،شگر اور ضلع گانچھے کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button