ماحول

گورنمنٹ ہائی سکول ایمت اشکومن غذر میں عالمی یوم ماحولیات پر تقریب کا انعقاد

اشکومن (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ ہائی سکول ایمت اشکومن میں سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن Snow Leopard Foundation) ) کے تعاون سے عالمی یوم ماحولیات وجنگلی حیات منایاگیا۔عالمی سطح پر منائے جانے والے اس دن کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور عوام الناس کو اس کے بارے میں ماحولی نظام‘ سماجی ومعاشی اگاہی دیناہے تاکہ وہ پہاڑی علاقوں میں انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات(خاص کر گوشت خور جانوروں) کے تحفظ کیلئے بھی سنجیدہ علمی تحقیق و اقدامات کرسکیں۔تقریب کے مہمان خصوصی کریم محمدخان ڈی ڈی او اشکومن‘ صدرمجلس اے ای او سرورخان کے ساتھ سکول انتظامی کمیٹی کے چیئرمین وممبران‘ والدین‘ علاقے کے معززین‘ عمائدین‘ نوجوانوں اورہائی سکول ایمت کے علاوہ قریبی سکولوں کے بچوں نے تقریب میں شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت سیف الرحمٰن اورنعت شریف شبِ حور نے حاصل کی۔محمدجان نے اس دن کے اغراض ومقاصد بیان کی۔ عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے طلباء وطالبات میں تقریری مقابلہ ہوا۔ طالبہ یکشام مڈل سکول بارجنگل نے پہلی‘ ارم ناز سنٹرل ایشیا سکول اینڈ کالج نے دوسری اور تیسری پوزیشن طالبہ کرن ڈی جے مڈل ہائی سکول ایمت نے حاصل کیا۔طالبہ گلفام نے ظفروقار کاشینا کلام سناکر سامعین سے داد حاصل کی۔ ملی نغمہ طالبہ دلشاور اور ساتھی نے پیش کی۔تقریب سے مہمان خصوصی کریم محمدخان‘ صدر مجلس سرورخان‘ شکورخان چیئرمین ایس ایم سی‘ شاہ رائیس خان پرنسپل سنٹرل ایشیا‘ مدرس حسن رضا اورہیڈماسٹر محمدپناہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ایمت نے خطاب کیا۔ مقررین نے عالمی یوم ماحولیات کو منانے کی کاؤش کی تعریف کی اور اس طرح کے شعوری تقاریب منعقد ہونے سے عوام میں شعور کے ساتھ نئی نسل کی تعلیم و تربیت کی کی جاسکیں گی۔ بحیثیت انسان ہمیں ان تمام جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے کام کرنا ہوگاجوہمارے ماحول کا حصہ ہیں۔ تقریب میں لوگوں نے سنولیپڑ فاونڈیشن کی کاؤش کو سراہا اور اس طرح دور دراز علاقوں میں لوگوں کو شعوردینے پر ان کے ریجنل اور صوبائی منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ والدین نے بچوں کی تخلیقی تقاریر اوردیگرپیش کردہ مہارتوں کی تعریف کی اور آنے والے وقت میں بھی اس طرح کے ہم نصابی سرگرمیاں سرانجام دینے پر زور دیا۔والدین اور سامعین نے امسال مڈل لیول بورڑ کے امتحان میں سکول کی سو فیصد نتیجے کو خراج تحسین پیش کیا۔ نظامت کے فرائض بلبل خان‘ عاشیہ اور گل شیرہ نے انجام دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button