عوامی مسائل

نگر : ڈپٹی کمشنرتحصیل چھلت کو فوری طور پر فعال کریں

نگر ( رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نگر تحصیل چھلت کو فوری طور پر فعال کریں، تحصیل چھلت ضلع نگر کی سب سے بڑی تحصیل ہے جو سات سال قبل نوٹیفائی ہو چکی ہے لیکن موجودہ حکومت اس کو سابقہ حکومت کا منصوبہ سمجھ کریا کسی اور وجہ سے تحصل کو فعال نہیں کر رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے نئے ضلعی سربراہ سے امید ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع نگر کے سب سے بڑے تجارتی مرکز اور گنجان ترین آباد تحصیل کو فعال نہ کئے جانے سے عوام کو معمولی سے کام کے لئے ہزاروں روپےخرچ کر کےسکندر آباد یاتراکرنا پڑ رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے تحصیل سے جڑے مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ علاقہ کثیر الآباد ہونے کے سبب سکندر آباد تحصیل میں یہاں کے لوگوں کی بھیڑ لگی ہوتی ہے جس سے علاقے کے دور افتاد دیہاتوں بڈہ لس ،بر ویلی ،داس گرمیس ،دودو داس اور چھپروٹ،کھنہ جی اور رابٹ پائین سے آئے ہوئے سائیلین کو ایک ذہنی کوفت ہوتی ہے۔ ایک تو یہ علاقے قراقرم ہائی وے کے مخالف سمت پر واقع ہونے کے سبب ٹریفک دستیاب نہیں ہوتی ہے اور ان کے علاقوں کو چلنے والی ویگنیں چھوٹنے کے بعد ان کو پھر کئی روز مسافرت میں گزارنا پرتی ہیں ۔ عوام شینبر چھلت نے ان مسائل کے پیش نظر سابق حکومت میں تگ و دوکے بعد سات برس قبل سابقہ تحصیل منظور کرا ئی تھی لیکن مسلسل کوششوں کے باوجود تحصیل کو فعال کرنے کے لئے کوئی اقدام نظر نہیں آیا ہے ۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے غریب مسائل کے حل اور غریب عوام کے اضافی اخراجات کو روکنے کے لئے فوری طور پر تحصیل چھلت کو بحال کر کے عوام کو سہولیات پہنچا ئیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button