خبریں

گزشتہ 8سالوں سے زیر التوا 1.2میگاواٹ تھوئی پاور ہاوس بالاآخر مکمل

یاسین (معراج علی عباسی) سال 2009کو 19کروڑ کی لاگت سے شروغ ہونے والی 1.2میگاواٹ تھوئی پاور ہاوس 36کروڑ خرچ ہونے کے بعد بلاآخر مکمل ہوگئی۔غیر ملکی ماہرین نے مشینوں کی ابتدائی ٹیسٹ رننگ کا عمل مکمل کرکے پاور ہاوس کو محکمہ برقیات غذر کے حوالے کیا ۔ محکمہ برقیات کے حکام نے پاور ہاوس سے بجلی کی ترسیل شروغ کیا ہے ۔

گزشتہ آٹھ سالوں سے زیر التوا مردہ پراجیکٹ کو دوبارہ زندہ کرکے عوام کے لیے فائدہ مند بنانے میں سابق ایکسین واٹر اینڈ پاور غذر تاجدار حسین شاہ، ایس ڈی او یاسین نیت شاہ اور سب انجنیر گوپس یاسین راجہ مہدی حسین مقپون کی محنت اور کاوشیش قابل تعریف ہے۔

محکمہ برقیات غذر کے مطابق تھوئی پاور ہاوس سے بجلی کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ تھوئی پاور ہاوس کو مکمل طور پر رن کرنے کے بعد 1300کلوواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی ۔ اس وقت تھوئی پاورہاوس سے 700کلوواٹ بجلی صارفین کو فراہم کیا جارہا ہے۔ اگلے دو دنوں کے اندر مزید 600 کلوواٹ بجلی کی ترسیل شروغ کی جائے گی۔ پاور ہاوس سے بجلی کی ترسیل شروع ہونے کے ساتھ یاسین میں بجلی کی موجودہ بحرانی کیفت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ یاسین کے عوامی حلقوں کی جانب سے گزشتہ دس سالوں سے التواء کا شکار پاور ہاوس کو رن کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button