خبریںعوامی مسائل

غذر: گاہکوچ میں با اثرافراد کے گھر روشن اور غریبوں کے ہاں اندھیرے

غذر(نمائندہ خصوصی) غذر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرمیں بجلی کا بحران نے شدت اختیار کر لیا کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تاجر برادری اور عوام ذہنی مریض بن گئے۔ عوام کا وزیر اعلیٰ سے نو ٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق غذر بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ضلعی ہیڈ کوارٹر کئی کئی گھنٹے اندھیرے میں ڈوب گی۔ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے چھوٹے تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا۔

دوسری طرف عوام کا کہنا ہے کہ واٹر اینڈ پاور کے آفیسران کی نا اہلی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ من پسند افراد کے گھروں کو اسپیشل لائینیں دی گئی ہیں جس باعث رات کے اوقات میں با اثرافراد کے گھرانے روشن اور غریبوں کے ہاں اندھیرے چھایا رہتا ہے۔

ضلعی ہیڈ کوارٹر کے شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ غذر سے نا اہل ملازمین کا تبادلہ کر کے فرض شناس آفیسران کی تعیناتی یقینی بنائے تاکہ غذر میں بجلی کا نظام بہتر ہو سکے۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button