نزہ (اجلال حسین) ڈپٹی کمشنرہنزہ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاورق نے پولیو کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں والدین کا اہم کردار ہے۔ اپنے بچوں کو اس خطر ناک مہلک بیماری سے بچانے کے لئے ہرماں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ ایک صحت مند اور تندرست معاشرہ بناسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد پولیو کے حوالے سے والدین کو آگاہی دینا ہے۔ اس پولیو مہم کو گھر گھر پہنچانے کے لئے سکولوں اور والدین کے لئے خصوصی تقریب منعقد کی ہے جس کے لئے محکمہ تعلیم ہنزہ کے حکام کی کاوشوں کو سہراتے ہیں اور ہم امید کرتے ہے کہ اس کی وجہ سے پولیو سے بچاو کےحوالے سے ماوں کو آگاہی ملے گی۔
انہوں نے ڈی ایچ او ہنزہ کو اس بات کی یقین دہانی کرانے کی ہدایت کی کہ ضلع میں پولیو مہم کے دوران کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر بچہ پولیو قطرے پیئے بغیر نہ رہ پائے۔ پولیس حکام کو پولیو ورکرز کے شانہ بشانہ ہنزہ کے داخلی وخارجی راستوں کے چیک پوسٹوں پر بغیر گاڑی چیکنگ بیریل کو نہیں کھولا جائے گا۔ محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ ہنزہ کے بالائی علاقے چیپورسن ، شمشال اور مسگر کے لئے لنک روڈ کی بحالی کو یقینی بنائیں۔ محکمہ تعلیم ہنزہ کو حکام سکول میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی نشاندہی کرنے میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے کہا کہ خوش قسمتی ہے کہ گلگت بلتستان پولیو فری علاقہ تھا تاہم ضلع استور میں ایک کیس 15سالہ بچے کی افواہیں گردش میں ہے اللہ کرے کہ ایسا نہ ہو۔ تاہم ضلع ہنزہ میں پولیو مہم کے لئے مختلف ٹیموں کو تیار کر لی گئی ہے۔ سرکار کے دیگر اداروں کی تعاون سے پولیو مہم سو فیصد کامیابی سے مکمل کرینگے۔
ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے مزید کہا کہ ہنزہ میں تقریباً اس روانڈ میں ضلع ہنزہ میں 6ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے گے جس کے لئے 5زونل 11 ایریاز کے علاوہ 36موبائل ٹیمیں 3انٹری پوئیٹ مقرار کر دئے گئے ہیں۔ اس کے لئے ضلع کے تمام گھرانوں کا ریکارڑ کے مطابق تمام پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ہر حال میں پلائیں گے۔
ضلع میں پولیو مہم کے دوران دیگر اداروں کے سربراہان نے بھی اپنی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔