شعر و ادب

ریڈیو پاکستان سکردو کے زیراہتمام ربیع الاول کی مناسبت سےکل پاکستان نعتیہ مقابلہ

سکردو(ایس ایس ناصری ) ریڈیو پاکستان سکردو کے زیراہتمام ربیع الاول کی مناسبت سےکل پاکستان نعتیہ مقابلہ ، نعت خوانوں نے خوبصورت آوازوں میں نعتیں پڑھ کر سماں باھندلیا ،ایک سال سے پندرہ سال کے نعت خوانوں کی کٹیگری میں اسوہ یولتر کے کاچو سہیل نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ طالبات کی کٹیگری میں آرمی پبلک سکول کی صدیقہ حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور سولہ سال سے پچیس سال کی کٹیگری میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے طالب علم تنویر حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گنگوپی سے تعلق رکھنے والی طالبہ شمالیہ فدا علی نے لڑکیوں کی کٹگیری میں پہلی پوزیشن حاصل کی کر لی ، صوبائی لیول پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے بلتستان کے چاروں پوزیشن ہولڈر نعت خواں گلگت میں آج ہونے والے بین الصوبائی مقابلہ نعت خوانی میں حصہ لینگے۔

واضح رہے کہ بلتستان ریجن سے ہر سال ملکی لیول پر یہاں کے نعت خوان گلگت بلتستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور گلگت بلتستان کا نام روشن کر لیا ، سکرد ومیں ہونے والے مقابلے میں جیوری کے فرائض نامور شاعر پروفیسر حشمت کمال الہامی ، اور مولوی رضا نے ادا کیے جبکہ ایس ایس نے مقابلے کی نظامت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button