خبریں

غذر میں بڑتی ہوی خودکشیوں اورتیزی سے بڑتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنے کے حوالے سےسیمنار

غذر (معراج علی عباسی) غذر میں بڑتی ہوی خودکشیوں اور گلگت بلتستان میں تیزی سے بڑتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنے کے لے رہنما فیملی پلاننگ اسوسی ایشن آف پاکستا ن اور پریس کلب غذرکا مشترکہ سیمنارگاہکوچ میں منعقد ہوا۔ سیمنار میں صوبائی وزیرسیاحت گلگت بلتستان فداخان وفاقی نائب صدر رہنمافیملی پلائنگ وفاق ،گلگت بلتستان و اے جے کے ہدایت شاہ معروف دینی اسکالر ڈاکٹرعزیزعلی دینار سیکرٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت فدا حسین ،شجاع عالم ڈی سی غذر صدر غذر بار کونسل گوہرشاہ ایڈوکیٹ سرکاری محکمہ جات کے سربراہان کے علاوہ زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کیا۔

سیمنار میں شریک ماہرین نے خودکشی اور بڑتی ہوئی آبادی پرکنٹرول کرنے کے لے اپنے ماہرانہ رائے پیش کیا۔مقررین نے غذرمیں بڑتی ہوئی خودکشیوں کے حوالے سے ماہرین کےذریعے سروے کرنے، موجودہ نصاب تعلیم میں موجود خامیوں کو دور کرکے معیاری نصاب تیار کرنے، لوگوں کی رویوں میں مثبت تبدیلی کے لے آگاہی مہم چلانے، میڈیا میں خودکشی کے حوالےخبروں کو تشہرکرنے سے قبل قانون نافذکرنے والے اداروں سے مکمل معلومات لینے، لفظ خودکشی کو میڈیا میں استعمال نہ کرنے، والدین اور بچوں کے درمیان موجود جنرنیشن گیپ کو کم کرنے کے لے آگاہی سیشن انعقاد کرنے، عبادت گاہوں میں مذہبی علماء کے ذریعے اور سکول کالجوں میں ماہرین کے ذریعے آگاہی پروگرام چلانے ، غذر میں موجود تمام کیبل نیٹ ورک سے خودکشی اور بڑتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنے کے لے مہم چلانے کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ کیوں ہسپتال غذر میں زہنی اور دماغی ماہر امراض تعینات کرنے خودکشی کے مرتکب ہونے والے تمام واقعات کی مکمل قانونی تحقیقات کے ساتھ پوسٹمارٹم کو لازمی قرار دیکر قانون ساذ اسمبلی سے قانون پاس کرنے کی تجویز دیا۔

سیمنار کے دوران رہنما فیملی پلاننگ کے منیجرریحانہ بشر نے فیملی پلائنگ کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دیا اور آخر میں وفاقی صدر رہنما فیملی پلاننگ ہدایت شاہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button