صحت

معذورافرادکی بحالی کیلئے سرگرم عمل ادارہ چپ کو سال2014 کا سب سے بہترین تنظیم قرار دیا گیا

image2شگر(عابد شگری) وحدت فاؤنڈیشن شگر کے صدر محمد ظہیر عباس اور اماچہ فاؤنڈیشن کے کمیونیٹی موبلائزر ذوالقرنین حیدر نے مقامی روزنامہ کے سروے میں معذورافرادکی بحالی کیلئے سرگرم عمل ادارہ چپ کو سال2014 کا سب سے بہتر تنظیم اور فعال تنظیم قرار دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چپ اس تعریف اور ایوارڈ کا سب سے زیادہ اور بہتر مستحق ہے یہ ادارہ معذور افراد اور دیگر اداروں کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔چپ تنظیم نے اسی سال شگر سمیت بلتتان کے مختلف علاقوں کے 31ٹیچرز 42ہیلتھ سٹاف423 دیگر افراد کومعذور افراد کی حقوق اور ان کی معاشرے میں شمولیت کے بارے میں تربیت دی۔جبکہ درجنوں مقامی تنظیموں کے افراد کوان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ٹریننگ دی گئی۔ان ادارے کی جانب سے شگر کے کئی معذور افراد کو کاروباری تربیت کیساتھ ان کی معالی معاونت کی ۔آج یہ افراد باقاعدہ اور بہتر طور کاروبار چلا رہے ہیں۔جو کہ دوسرے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور این جی اوز کیلئے بہتر مثال ہے ۔جو یہاں کی غریب لوگوں اور معذوروں کی نام پہ کڑورں روپے اپنے عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں۔جبکہ چپ ہی واحد ادارہ ہے جس نے گلگت بلتستان میں بسنے والے معذور افراد کی مکمل سروے کرنے کے بعد ان کی بحالی اور انہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button