صحت

شگر میں 12000سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے

شگر(عابدشگری)ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ ایس پی شگر سید الیاس حسین ،ڈی ایچ او سید صادق شاہ ،سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وزیر غلام حسین اور لیڈی ڈاکٹر نے پولیو کے قطرے پلاکر پولیو کی قومی مہم کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایچ او شگر سید صادق شاہ نے کہا کہ شگر میں انسداد پولیو مہم کے دوران شگر کے دس یونین کونسل میں 12000 ہزارسے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائی جائے گی۔جس کیلئے پینتالیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جبکہ10زونل سپروائزر تعینات کیا گیا ہے۔ جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائیں گے جبکہ بارہ فکس سنٹر ہیں جہاں رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم اور ہمار فریضہ ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہمارا خواب پولیو فری پاکستان ہے پولیو کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانیوں کی روسوئی ہورہا ہے۔لیکن خوش قسمتی سے گلگت بلتستان پولیو سے فری زون ہے جہاں سترہ سالوں سے کوئی بھی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا جو کہ ہماری کامیابی ہے۔لیکن اس کے باؤجود ہمیں اس مہم میں کوتاہی کا مظاہر ہ نہیں کرنا چاہے کیونکہ ان علاقوں میں لوگوں کی ہجرت اور نقل مکانی کی وجہ سے پولیو کی وائرس کا آنے کا خطرہ ہمیشہ منڈلاتا رہتا ہے۔پولیو کے تمام تانے بانے خیبر پختونخواہ سے ملتا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر مستقبل اور معذوری سے بچا نے کیلئے انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ بھرپور تعاؤن کرتے ہوئے اپنے پانچ سال تک بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button