
گلگت (پ ر ) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہاہے کہ علاقے میں خصوصی تعلیم کے مراکزکا قیام عمل میں لایاجارہاہے۔ جس کے لیے سنجیدہ اقدامات کئے جارہیں ہیں۔ علاقائی زبانوں کی پذیرائی کے لیے بھی کوششیں کررہے ہیں ۔ ہمیں خطے کے خصوصی بچوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہوسکے خصوصی بچے تمام تر صلاحتو ں سے بھر پورہوتے ہیں ان پر تھوڑی سی توجہ معاشرے کے لیے سود مند ثابت ہوسکتی ہے ۔ اساتذہ اپنے فرائض کو احسن طریقے سے نبھائیں۔سکردو ،غذر اور چلاس میں اسپیشل ایجوکیشن سنٹرزبنارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں منعقدہ ایک روزہ سمینار بعنوان Autism Dyslexia and inclusive Education’کی پہلی نشست سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔





